سڈنی ( اے ایف پی) فلسطینی نژاد مصنفہ کی بے دخلی پر ہنگامہ، آسٹریلیا کا معروف رائٹرز فیسٹیول منسوخ،ایڈیلیڈ فیسٹیول نے بونڈائی بیچ فائرنگ کے تناظر میں اقدام کا دفاع کیا، معروف مصنفین اور جیسنڈا آرڈرن نے بائیکاٹ کر دیا۔ ڈائریکٹررائٹرز ویک کا کہنا تھافیصلہ اسرائیل نواز لابی کے دباؤ میں کیا گیا، حفاظت کا جواز اختلافی رائے کو دبانے کا کوڈ بن چکا ۔آسٹریلیا کے ممتاز ایڈیلیڈ فیسٹیول نےفلسطینی نژاد آسٹریلوی مصنفہ اور ماہرِ تعلیم رندا عبد الفتاح کو مدعو نہ کرنے کے فیصلے پر شدید ردِعمل اور بائیکاٹ کے بعد اپنا سالانہ رائٹرز ویک منسوخ کر دیا ہے۔