• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا سفارتی رابطہ منقطع، بھارت کی اپنے شہریوں کو تہران چھوڑنے کی ہدایت

کراچی(نیوز ڈیسک)ایران اور امریکا میں کشیدگی مزید بڑھنے لگی، تہران نے واشنگٹن سے سفارتی رابطہ منقطع کر دیا ہے،بھارت نے ایران میں جاری احتجاج اور امریکی دھمکی کے تناظر میں اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے،ایران نے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی سٹار لنک کی ڈیوائسز بڑی تعداد میں قبضے میں لے لیں جبکہ ایلون مسک کے اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ کو بھی جام کردیا گیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق انٹرنیٹ تک بلا تعطل رسائی صرف حکومت، اس کے میڈیا اداروں اور حکومت کے حامیوں کو حاصل ہے۔جس کے بعد سٹار لنک کے مالک ایلون مسک نے ایران میں مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے اعلیٰ حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ختم ہوگیا ہے، یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب تہران میں حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے جواب میں امریکی فوجی حملوں کے خدشے کے باعث شدید تناؤ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید