• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لینڈ پر کنٹرول کے امریکی ارادے کے بعد یورپ، امریکا اختلاف رائے شدید

کراچی(نیوز ڈیسک)گرین لینڈ پر کنٹرول کے امریکی اارادےکے بعد یورپ ،امریکا اختلاف رائے شدید ، جرمنی، فرانس، سویڈن اور ناروے کے فوجی دستے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئےہیں ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈنمارک کی ملکیت جزیرے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے متنازعہ ارادوں سے پیدا شدہ یورپی امریکی اختلاف رائے شدید ہو گیا ہے۔ اب جرمنی، فرانس، سویڈن اور ناروے کے فوجی دستے گرین لینڈ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔گرین لینڈ کے دارالحکومت نُوک سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے مابین گزشتہ روز ہونے والے ان مذاکرات میں بنیادی اختلاف رائے شدید تر ہو کر سامنے آ گیا، جن کا مقصد آرکٹک کے اس یورپی جزیرے کے حوالے سے واشنگٹن اور کوپن ہیگن کے مابین پیدا شدہ کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید