• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن حکام کیخلاف احتجاج، ٹرمپ کی فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک) امیگریشن حکام کیخلاف احتجاج، ٹرمپ کی فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی، ریاستی حکام اور وفاقی حکومت آمنے سامنے، کشیدگی میں اضافہ،منیاپولس میں فائرنگ واقعات کے بعد روزانہ جھڑپیں معمول بن گئیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا میں امیگریشن حکام ( آئی سی ای) کے خلاف جاری احتجاجات کے تناظر میں Insurrection Actکے تحت فوجی طاقت استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔ یہ کشیدگی منیاپولس میں ایک وینزویلا کے شہری کی آئی سی ای افسر کے ہاتھوں ہلاکت اور اس سے ایک ہفتہ قبل ایک امریکی شہری کی فائرنگ سے موت کے بعد بڑھی، جس کے نتیجے میں شہر میں روزانہ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ریاستی حکام پیشہ ور اشتعال انگیزوں اور باغیوں کو روکنے میں ناکام ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید