• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیگریشن……

امریکا نے پاکستانیوں کی امیگریشن بند کردی ہے،

میں نے ڈوڈو کو بتایا۔

اس کا غصے سے برا حال ہوگیا۔

امریکا کی یہ ہمت کہ اس نے ہمیں للکارا۔

وہ روس اور چین کو دھمکا سکتا ہے،

وینزویلا اور ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے،

لیکن ہمارے خلاف اقدام کی قیمت چکانا پڑے گی۔

میں ابھی وزیراعظم کو خط لکھ رہا ہوں

جس میں انھیں امریکا کے خلاف سخت ایکشن کا مشورہ دوں گا،

ڈوڈو نے تقریر کی۔

کیا مشورہ دو گے؟ میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے بتایا،

یہی کہ پاکستان کو بھی امریکیوں کی امیگریشن بند کردینی چاہیے۔

تازہ ترین