• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی فوج کی مشرقی حلب میں پیش قدمی، کرد شہریوں کی شہریت بحال

کراچی (نیوز ڈیسک) شامی فوج کی مشرقی حلب میں پیش قدمی، کرد شہریوں کی شہریت بحال، SDF کے ساتھ جھڑپیں جاری،دیرا ہفر، ماسکانہ اور دیگر قصبے فوج کے کنٹرول میں، کرد کو قومی زبان تسلیم کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شامی فوج نے مشرقی حلب میں دیرا ہفر، ماسکانہ اور درجنوں دیگر قصبوں و دیہات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جبکہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (SDF) بین الاقوامی ثالثی کے تحت پسپائی اختیار کر رہی ہیں۔ فوج نے یورفیتس کے مغربی علاقے کو بند فوجی زون قرار دیا ہے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں اور کئی فوجیوں کی ہلاکتوں کا الزام لگا رہے ہیں۔ داخلی سیکورٹی فورسز نے دیرا ہفر میں SDF کا ایک ہتھیاروں کا ذخیرہ ضبط کیا ہے، اور صدر احمد الشرعہ نے ایک اہم فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت کرد زبان کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا اور تمام کرد شہریوں کی شہریت بحال کی گئی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید