• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردن میں امریکی سفیر کو سابق میئر کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

کراچی (نیوز ڈیسک) اردن میں امریکی سفیر کو سابق میئر کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا، غزہ کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیےامریکی سفیر کو روکا گیا، اہل خانہ ،اردن میں تعینات امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر کو ایک ممتاز سابق سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے جنوبی شہر کراک کے سابق میئر مرحوم عبداللّٰہ الدیمور کے اہلِ خانہ اور ان کے قبیلے نے امریکی سفیر کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکا۔اہل خانہ اور قبیلے الدمور نے امریکی کو روکنے کا فیصلہ غزہ سے اظہارِ یکجہتی اور اردنی قبائلی روایات کے تحت کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید