واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی جج کا امیگریشن اہلکاروں کو کارروائی محدود کرنیکا حکم، پُرامن مظاہرین کی گرفتاری اور ہراسانی پر پابندی، مہلک فائرنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ، مرچ اسپرے، آنسو گیس یا دیگر ہجوم پر قابو پانے والے ہتھیاروں کے استعمال پر بھی قدغن لگادی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا میں ایک وفاقی جج نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے اہلکاروں کو پُرامن مظاہرین اور مبصرین کے خلاف کارروائی محدود کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت انہیں نہ تو پُرامن احتجاج کرنے والوں کو گرفتار یا حراست میں لینے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا سکے گی، بشرطیکہ کسی جرم کا معقول شبہ یا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مداخلت ثابت نہ ہو۔