• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملے سے پہلے ہی وینزویلا وزیر داخلہ سے خفیہ امریکی مذاکرات کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)حملے سے پہلے ہی وینزویلا وزیر داخلہ سے خفیہ امریکی مذاکرات کا انکشاف، ڈیوسدادو کابیلو سے مہینوں قبل کے رابطے کارروائی کے بعد بھی جاری رہے، واشنگٹن کی اپوزیشن کو نشانہ نہ بنانیکی وارننگ، کابیلو سے پابندیوں، فردِ جرم واقتدار کے مستقبل پر گفتگو،واضح رہے ان کے سر پر 25ملین ڈالر امریکی انعام ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے سخت گیر وزیرِ داخلہ ڈیوسدادو کابیلو سے امریکی کارروائی جس کے نتیجے میں صدر نکولس مادورو کی گرفتاری عمل میں آئی سے کئی ماہ پہلے ہی خفیہ مذاکرات شروع کر دیے تھے اور یہ رابطے چھاپے کے بعد بھی جاری رہے۔ امریکی حکام نے کابیلو کو خبردار کیا کہ وہ اپنے زیرِ اثر سکیورٹی اداروں، خفیہ ایجنسیوں، پولیس، فوج اور حکمران جماعت کے مسلح حامیوں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال نہ کریں، کیونکہ اس سے ملک میں افراتفری پھیل سکتی ہے اور عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کی گرفت کمزور ہو سکتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید