کراچی (نیوز ڈیسک) نئی وینزویلا قیادت دباؤ میں، ڈیلسی روڈریگز اقتدار مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ اندرونی تقسیم و وزیر داخلہ کابیلو سے خطرہ، امریکی حمایت، فوجی و انٹیلی جنس تقرریاں، طاقتور سیکورٹی نیٹ ورکس بڑا چیلنج ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا میں صدر نکولس مادورو کی امریکی کارروائی میں گرفتاری کے بعد عبوری صدر ڈیلسی روڈریگزنے اقتدار سنبھالتے ہی اندرونی خطرات سے نمٹنے اور اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں، جس کے تحت انہوں نے معیشت، صدارتی عملے اور خاص طور پر فوجی انسدادِ جاسوسی ادارے ڈی جی سی آئی ایم میں اپنے وفادار افراد تعینات کیے ہیں، تاہم ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج سخت گیر وزیرِ داخلہ ڈیوسدادو کابیلوسمجھے جا رہے ہیں، جن کے سکیورٹی اداروں اور مسلح کولیکتیو گروہوں سے گہرے روابط ہیں۔