لاہور (خالدمحمودخالد) بھارت کے 77ویں یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں مشترکہ طور پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کیلئے یورپی کمیشن کی پہلی خاتون صدر ارسولا وان ڈیر لائن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر 25 جنوری کو تین روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچیں گے۔ بھارتی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ یورپی یونین کے دونوں ٹاپ لیڈرز ایک ساتھ 26 جنوری کو بھارت کے یومِ جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ اگلے روز 27جنوری کو نئی دہلی میں 16ویں انڈیا- یورپی یونین سمٹ منعقد ہوگی جس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم نریندر مودی، یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لائن اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا کریں گے۔