مظاہرہ ……
کل شام مجھے اسپتال جانا پڑا۔
بازوں اور ٹانگوں کے علاوہ ایک گال سے بھی خون بہہ رہا تھا۔
کیا واقعہ پیش آیا؟
نرس نے ایمرجنسی میں مرہم پٹی کرتے ہوئے دریافت کیا،
میری بلی نے غیر متوقع طور پر مجھ پر حملہ کیا، میں نے بتایا۔
واقعی؟ گھر کی بلیاں تو مالک پر حملہ نہیں کرتیں،
نرس حیران رہ گئی۔
لیکن یہ سچ ہے، میں بلبلایا۔
بلی کس بات پر خفا ہوئی؟ نرس نے جاننا چاہا۔
میں نے بتایا،
میں نے ٹی وی دیکھتے ہوئے ایران میں مظاہروں پر تبصرہ کیا تھا۔
وہ میری پرشین کیٹ کو پسند نہیں آیا۔