ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع انقلاب اسکوائر پر ایرانی میڈیا کی براہِ راست نشریات کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
رپورٹس کے مطابق لائیو کوریج کے دوران اچانک شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جو نشریات میں واضح طور پر سنی جا سکتی تھیں۔
ویڈیو کے مطابق کیمروں نے موقع پر موجود ہجوم کو بھی ریکارڈ کیا جب کہ پسِ منظر میں دھماکوں کی آوازیں گونجتی رہیں۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ دھماکوں کے باوجود اسکوائر میں موجود افراد فوری طور پر منتشر نہیں ہوئے، متعدد افراد ایرانی پرچم لہراتے رہے اور امریکا کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے اپنی مزاحمت کا اظہار کرتے رہے۔