امریکی سینیٹ میں اقلیتی ڈیموکریٹک لیڈر چک شومر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چک شومر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ ایرانی فوج نے ٹام ہاک میزائل سے اپنے ہی اسکول کو نشانہ بنایا اور 175 بچیوں کو مار ڈالا، حقیقیت یہ ہے کہ ایران کے پاس ٹام ہاک میزائل ہیں ہی نہیں، ٹرمپ کا یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔
انہوں نے سخت تنقید کرتے ہوئے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ جنگ کے حوالے سے متضاد بیانات دے رہی ہے، انہوں نے سینئر اہلکاروں کی عوامی حاضری کے لیے مطالبہ بھی کیا۔
سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران چک شومر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جنگ دن بہ دن زیادہ الجھ رہی ہے اور متضاد ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا یہ کیسے ممکن ہے کہ ٹرمپ اور ان کے ساتھی 12 گھنٹے بھی ایک ہی جنگ کے بارے میں خود سے متضاد بیانات دیے بغیر نہ گزار سکیں؟ یہ ناقابلِ یقین ہے۔
چک شومر نے صدر پر الزام لگایا کہ وہ حقائق کی صحیح سمجھ کے بغیر بات کرتے ہیں اور اکثر ایسے بیانات دیتے ہیں جو اگلے دن خود ان کے اپنے بیانات سے متصادم ہو جاتے ہیں۔