کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کا طیارہ برداربحری جہاز’’ابراہم لنکن‘‘مشرقِ وسطیٰ روانہ ہوگیا جبکہ گیارہ سے زائد ایف فیفٹین لڑاکے طیارے تعینات کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایران سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایک ماہ کے لیے اعلیٰ سطح کی اور چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ حالت کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی حکام نے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز ابراہم لنکن کو اسکارٹ بحری جہازوں کے ہمراہ مشرقِ وسطیٰ روانہ کر دیا گیا ہے، جبکہ خطے میں فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اضافی جنگی طیارے بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔