• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی حملے، 3 صحافیوں سمیت 11 فلسطینی شہید، میڈیا اور انسانی حقوق تنظیموں کا شدید ردعمل

کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ پر اسرائیلی حملے، تین صحافیوں سمیت 11فلسطینی شہید،میڈیا اور انسانی حقوق تنظیموں کاشدید ردعمل،شہدا میںدوبچے بھی شامل،6 افراد زخمی ،صحافی نیا قائم شدہ مہاجر کیمپ پر کام کے دوران نشانہ بنے ، گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔ اسرائیل نے خوراک، طبی امداد اور پناہ گاہ کا داخلہ محدود کر رکھا ہے، 22 لاکھ افرادکو شدید سردی میں انسانی بحران کا سامنا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں بدھ کے روز اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 11 فلسطینی ہلاک ہوئے، جن میں دو بچے اور تین صحافی شامل ہیں۔ شعت محمد قشتہ، عبدالروف اور اناس غنیم، جو مصر کی امدادی کمیٹی برائے غزہ کی سرگرمیوں کو دستاویزی بنانے کے لیے کام کر رہے تھے، اپنی گاڑی میں مرکزی غزہ کے نتزاریم کوریڈور کے قریب تھے جب اسرائیلی حملے کی زد میں آئے۔

دنیا بھر سے سے مزید