• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ میں ٹیکسی پاکستانی ریسٹورنٹ میں جا گھسی، حادثے کے باوجود سروس دستیاب رہی

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈرائیور سے بریک اور ایکسیلیریٹر میں غلطی، شارجہ میں ٹیکسی ریسٹورنٹ میں جا گھسی۔ پاکستانی ریسٹورنٹ میں ٹوٹ پھوٹ مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے باوجود سروس دستیاب رہی۔ عرب میڈیا کے مطابق شارجہ کے علاقے النبہ میں ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹیکسی اچانک پاکستانی ریسٹورنٹ بندو خان کے شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دروازہ ٹوٹ گیا اور گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ریسٹورنٹ کے جنرل منیجر فضل رحمان عباسی کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ شام تقریباً 8:30 بجے پیش آیا جب ریسٹورنٹ میں چند ہی گاہک موجود تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید