• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیشتر جرمن شہریوں نے سروے میں ٹیسلا گاڑی خریدنے سے انکار کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک)بیشتر جرمن شہریوں نےسروے میں ٹیسلا گاڑی خریدنے سے انکار کردیا۔ماہرین کا کہنا ہے ٹرمپ اور AfD پارٹی کی حمایت نے یورپی خریداروں کوایلون مسک سے دور کیا ہے۔ایک حالیہ سروے کے مطابق جرمنی میں تین میں سے چار شہری امریکی برقی گاڑی ساز کمپنی ٹیسلا کی گاڑی خریدنے کے خیال کو رد کر چکے ہیں۔ تقریباً 60فیصد نے کہا کہ ٹیسلا خریدنا "بالکل ناممکن" ہے اور مزید 16فیصد نے کہا کہ شاید نہ خریدیں۔ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ٹیسلا کی فروخت دنیا میں 13فیصد کم، یورپ میں 45فیصدکم اور جرمنی میں 62فیصدکم ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید