ہرات (اےایف پی) افغانستان میں معاشی بحران قحط سالی کے باعث40لاکھ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں اور انکی ماؤں کی آخری امید ہسپتال ہی رہ گئے ہیں،خواتین اپنے نڈھال و لاغربچوں کو گود میں اٹھائے میلوں سفر طے کر کے کابل اور قندھار کے ہسپتالوں کا رخ کر رہی ہیں۔ دنیا بھر سے افغان خواتین کی مدد کے جو وعدے کئےگئے تھے، وہ صرف لفظوں تک محدود رہے اور آج افغان مائیں اپنی گود میں اپنے بچوں کو بھوک سے دم توڑتے دیکھ رہی ہیں۔