پیرس، ڈیووس (اے ایف پی) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے نیٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرین لینڈ میں فوجی مشق کا انعقاد کرے، انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنا حصہ ملانے کو تیار ہے، ان کا یہ بیان ٹرمپ کی جانب سے ڈنمارک کے اس خودمختار خطے پر قبضے کی مہم کے بعد سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے سربراہ مارک رتے نے ٹرمپ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ ضرورت پڑنے پر یورپی اتحادی امریکا کی مدد کو آئیں گے۔