سوئٹزرلینڈ (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز ڈیووس میں عالمی تنازعات کے حل کیلئےاپنی قائم کردہ بین الاقوامی تنظیم ’بورڈ آف پیس‘کا باقاعدہ آغاز کررہے ہیں۔ تنظیم کی رکنیت کی فیس ایک ارب ڈالر رکھی گئی ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ میں مارکو روبیو اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر،ٹونی بلیئر، اجے بنگا اور ارب پتی فنانسر مارک روون شامل ہیں، وائٹ ہاؤس کےمطابق50 میں سے35 ممالک نے شمولیت پر آمادگی ظاہرکردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ابتدائی طور پر بورڈ آف پیس کامقصد غزہ کی تعمیرنو کی نگرانی تھا، لیکن مسودے کے مطابق اس کا دائرہ کار عالمی سطح تک پھیلا دیا گیا ہے۔