دبئی (سبطِ عارف) دبئی میں قانونی کارروائیوں کو مزید آسان بنانے کے لئے دبئی پولیس نے وکلا کے لئے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے وکلا اب پولیس اسٹیشن جائے بغیر اپنے کیسز کی پیروی کر سکیں گے۔نئے پلیٹ فارم کے ذریعے وکلا اور دیگر قانونی ماہرین کو آن لائن قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ ان خدمات میں فوجداری شکایات کی تحقیقات، سفری پابندیوں کی جانچ پڑتال، اور قیدیوں سے ورچوئل ملاقات کی اجازت نامہ حاصل کرنا شامل ہیں۔نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاور آف اٹارنی کا حصول بھی فوری طور پر ممکن ہو گا، جو کہ وکلا اور ان کے کلائنٹس کے لئے ایک بڑی سہولت ہے۔