• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ امن بورڈ میں شامل نہیں ہونگے، ناروے، اقوام متحدہ نظام کا دفاع کرینگے، چین

بیجنگ ، اوسلو (اے ایف پی) ناروے کی حکومت نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے امن بورڈ میں شامل نہیں ہونگےجبکہ چین نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کے ایک روز بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقوامِ متحدہ کے "مرکزی کردار" پر مبنی بین الاقوامی نظام کا دفاع کرے گا، عالمی نظام کیساتھ مضبوطی کیساتھ کھڑے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کرسٹوفر تھونر نے ایک بیان میں کہا، "امریکی تجویز کئی سوالات اٹھاتی ہے جن پر امریکا کے ساتھ مزید بات چیت کی ضرورت ہے"۔تھونر نے مزید کہا، "لہٰذا ناروےبورڈ آف پیس کیلئے مجوزہ انتظامات میں شامل نہیں ہوگا، اور اسی بنا پر ڈاووس میں ہونے والی دستخطی تقریب میں شرکت نہیں کرے گا"۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ناروے امریکاکے ساتھ اپنا قریبی تعاون جاری رکھے گا۔ صدر ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر ناروے کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرچکے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید