پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ ان کا بطور ریفری 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق پہلا میچ 29 جنوری کو امپائر احسن رضا اور آف یعقوب سپروائز کریں گے جبکہ دوسرے میچ میں 31 جنوری احسن رضا اور راشد ریاض امپائر ہوں گے۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی یکم فروری کو راشد ریاض اور ناصر حسین سپروائز کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان3 میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔