سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئیں۔
جمعرات کو پاکستان سمیت مختلف ملکوں نے ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پاکستان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔
ڈیووس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم کی امریکی صدر سے خوشگوار موڈ میں گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی سرگوشیاں توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مسکراہٹ کے ساتھ خیرمقدم کیا۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت تقریب میں عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔