• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ترکیہ غزہ میں امن و استحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ڈیوس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ترکیے ہر ممکن کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن واستحکام کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے لیے امن بورڈ میں شمولیت کے بعد ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق کام کر رہے ہیں، غزہ کے عوام کے لیے ترکیے کی امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

ان نے کہنا تھا کہ جس طرح ترکیہ بورڈ آف پیس کا حصہ ہے اسی طرح اب وہ غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ بورڈ آف پیس خطے میں دیرپا امن قائم کرنے اور فلسطینیوں کے دیرینہ مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے ایک تاریخی موقع پیش کرتا ہے۔

ہاکان فیدان نے واضح کیا کہ ترکیہ نہ صرف سفارتی سطح پر بلکہ زمینی حقائق کو بہتر بنانے کے لیے بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید