• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان میں ترقیاتی کام شروع کیے جائیں،سلمان وزیر

پشاور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف شمالی وزیرستان کے رہنما سلمان خان وزیر نے علاقہ عمائدین اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نےکہا ہے کہ حالات بہتر ہو گئے ہیں اب بدامنی کے نام پر شمالی وزیرستان میں بند، ترقیاتی کام دوبارہ شروع کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ ایک سال سے ہر قسم کے ترقیاتی منصوبے مکمل طور پر بند ہیں انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے شمالی وزیرستان میں گزشتہ سال سیلاب سے سینکڑوں گھر بہہ گئے تھے اس کیلئے پروٹیکشن وال نہ بن سکا اور خدشہ ہے کہ اس مرتبہ بھی سیلاب میں کہیں گھر بہہ جائیں گے لہٰذا ہماری وفاقی اور صوبائی حکومت سے درخواست ہے کہ شمالی وزیرستان میں جلد از جلد ترقیاتی کام بحال کیے جائیں بصورت دیگر وہ طلباء تنظیموں اور علاقے کی عوام کے ساتھ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اور پولیو مہم کو مکمل بائیکاٹ کرینگے۔
پشاور سے مزید