پشاور(جنگ نیوز)ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدرمرزاعبدالرحمان نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست لیڈر جن کا نہ کوئی خاص کاروبار ہے اور نہ ہی ٹیکس نیٹ ورک میں کوئی عبور حاصل ہے صرف ہر وقت چند مفاد پرست عناصر کو ساتھ ملا کر سستی شہرت اور روٹی روزی کی خاطر حکومتی اداروں کو بلیک میلنگ کر کے مارکیٹوں میں دکانداروں میں بے چینی اور افراتفری پہناتے ہیں ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن کو چاہئے کہ ایسے نانہاد انجنوں اور تنظیموں کو فلفور آڑے ہاتھوں لے اب جبکہ شہر ضلع میں چیمبر ایسوسی ایشن ٹریڈباڈیز موجودہ ہیں جو مثبت کردار تاجروں کے مفاد میں کرنےمیں سرگرم عمل ہیں ہر ٹریڈباڈی ایس ای سی پی اور ایف بی آر فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان سے منسلک ہیں جن کی ایگزیکٹو بورڈ اور باضابطہ الیکشن اور آفس بئرر اور اپنے مستند عملہ کے ساتھ ملکی وغیرملکی معاشی ترقی ترقی کے اداروں سے منسلک ہیں۔