پشاور( لیڈی رپورٹر) پنجاب حکومت کی طرف سے خیبر پختون خواہ کو اٹے کی ترسیل پر پابندی کے خلاف پشاور کے نان بائیوں نے احتجاج کیا نان بائیوں نے اشناگری کے مقام پر مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اٹے کی ترسیل بند ہونے کے خلاف اقدامات کیے جائیں اور سپلائی دوبارہ سے بحال کی جائے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ ہمیں اٹا مہنگا مل رہا ہے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور جس سے نان بائیوں کو مالی نقصان کا سامنا ہے نان بھائیوں کا کہنا ہے کہ اٹے کی سپلائی پر پابندی ختم کی جائے یا پھر روٹی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک ہی ملک ہے اور اس کے صوبوں کے درمیان یہ پابندیاں ائین کے خلاف ہیں لہذا دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کیے جائیں اور عوام کو مزید پریشانی سے بچایا جائے نان بھائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر اٹے کی ترسیل بحال نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔