پشاور(سٹاف رپورٹر)صرافہ زرگران جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹر ایسوسی ایشن نے سخاکوٹ میں جیولرز کی دکان پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں جیولرز کو تحفظ فراہم کیا جائے صوبائی صدر حاجی امین حسین بابر کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات شاہد خان نے کہا کہ ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ غنڈہ گردی کا واقعہ ہے اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری ، آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی ملاکنڈ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے سخاکوٹ میں جیولرز کے ساتھ ہونیوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کروڑوں روپے کے ٹیکسز دینے والے جیولرز کو سکیورٹی فراہم کی جائے بھرے بازار میں باعزت شہری پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔