• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٹریڈرز چیمبر کے وفدکی وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ سے ملاقات

پشاور (جنگ نیوز) پشاور ٹریڈرز چیمبر کے وفد نے صدر پشاور ٹریڈرز چیمبر غلام بلال جاوید کی سربراہی میں وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈ پشاور میجر (ر) ارشد محمود سے ملاقات کی۔اس موقع پر وفد میں سرپرستِ اعلیٰ پشاور ٹریڈرز چیمبر امین حسین بابر، سابق وزیر خیبر پختونخوا ملک مہر الٰہی، سابق صدر پشاور چیمبر سلمان الٰہی ملک ودیگر شامل تھے۔پشاور ٹریڈرز چیمبر اس کامیابی کو اپنے لیے باعثِ افتخار سمجھتا ہے اور اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ میجر (ر) ارشد محمود اپنی نئی ذمہ داری میں بھی تاجر برادری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور مثبت کردار ادا کریں گے۔ پشاور ٹریڈرز چیمبر انشاءاللہ آئندہ بھی تاجر برادری کے حقوق کے تحفظ اور عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہے گی۔
پشاور سے مزید