پشاور(سٹاف رپورٹر) لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ایکسٹینشن) لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کے پانچ افسران کے تقرری اور تبادلے کر دیئے ہیں۔ یہ تبادلے عوامی مفاد میں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر عبدالاحد کو ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ)، لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ (ایکسٹینشن) مرجڈ ایریاز میں تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر اسلام زیب کو کمیونٹی ڈیری میٹ ڈیولپمنٹ کے پروجیکٹ سے واپس بلا کر ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری کے عہدے پر منتقل کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فضل الہی کو ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری کے عہدے سے ڈپٹی ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سجاد احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر مرجڈ ایریاز کے عہدے سے سینئر ویٹرنری آفیسر، سول ویٹرنری ہسپتال ککی، ضلع بنوں میں خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈاکٹر محمد آفتاب کو ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ)، مرجڈ ایریاز سے سینئر ویٹرنری آفیسر، دفتر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک، سوات میں خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔