پشاور (جنگ نیوز) ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کے زیرِ اہتمام زیر التواءڈرائیونگ لائسنس کی تقسیم کا آغاز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایات کی روشنی میں پشاور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوئر چترال کے تقریباً 600 زیرِ التواءایل ٹی وی اور ایچ ٹی وی کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کی پرنٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام لائسنس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال کے دفتر میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو موصول ہو چکے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لوئر چترال عبدالسلام نے ڈرائیونگ لائسنس کی تقسیم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے متعدد ڈرائیور حضرات کو ان کے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس حوالہ کیے۔ اس موقع پر شہریوں نے اس سہولت پر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کا شکریہ ادا کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے بتایا کہ عوام کو بروقت سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں عارضی طور پر اضافی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ باقی ماندہ زیرِ التواءدرخواستوں کا عمل جلد مکمل کیا جا سکے۔ تمام ایسے ڈرائیورز جن کے ڈرائیونگ لائسنس زیرِ التواءتھے وہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفس لوئر چترال میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے رابطہ کر کے اپنے لائسنس حاصل کریں۔