پشاور( لیڈی رپورٹر )ٹریڈرز الائنس صدر روڈ اور ارباب روڈ شہریار خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلی ٰخیبر پختونخوانے پشاور شہر کے لئے جو ترقیاتی پلان بنایا ہے اس میں کینٹ ایریا کو بھی شامل کیا جائے اور بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے تمام میجرروڈز کو کشادہ کیا جائے،ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں، سیورج سسٹم کی بحالی، بہتری کی جائے اور بی آر ٹی فلائی اورز کو پینٹ اور روشن کیا جائے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم صدر بازار، شفی مارکیٹ، ارباب روڈ لیاقت بازار ٹیپو سلطان روڈ فوارہ چوک اور تمام کینٹ کی یونینوں کا مشترکہ مطالبہ ہے کہ اس تمام پروجیکٹس میں پشاور کینٹ کے ایریا کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ اور پشاور کینٹ کو ترجیح دے کر صدر بازار ارباب روڈ سنہری مسجد روڈ فوڈ سٹریٹ فار چوک ٹیپو سلطان روڈ کالا باڑی بازار خیبر روڈ شامی روڈ چھوٹی لال کرتی اور بڑی لال کرتی کو بھی ترقیاتی کام میں شامل کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ہماری وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ برساتی نالوں کی بحالی کی بہتری کی جائے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے جدید ٹریفک سگنل کی ترسیل اور روڈ سیفٹی کے الات جن میں مارکنگ کیٹائز سپیڈ بریکر سیف سٹی شامل ہیں نصب کیے جائیں انہوں نے کہا کہ کینٹ میں بی ار ٹی فلائی اورز کی مرمت اور رینویشن کی جائے اور بی ار ٹی کے نیچے ٹف ٹائلز بینچز اور بس ٹاپ کی بھی مرمت کی جائے انہوں نے کہا کہ ڈیفنس بار جو اس وقت بدحالی کا شکار ہے کی اپگریڈیشن کی جائے۔ اور کینٹ کے اندر سولرائزیشن کی جائے بجلی کی بچت کے لیے پشاور کینٹ میں واقع ایف جی سکول و کالج کین بورڈ سکولز اور گورنمنٹ کے سکولوں کو بھی سولرازیشن میں شامل کیا جائے۔