پشاور( لیڈی رپورٹر)کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان بھر میں شدید سرد موسم سے متاثرہ کمزور طبقات کی معاونت کے لیے اپنے بڑے ونٹرائزیشن پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں ونٹر کِٹس کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس اقدام کے تحت کنگ سلمان ریلیف سینٹر خیبر پختونخوا کے چھ سرد اور برفیلے اضلاع، جن میں لوئر چترال، اپر چترال، اپر دیر، اپر کوہستان، مانسہرہ اور کرم شامل ہیں، میں مجموعی طور پر 4,000 ونٹر کِٹس تقسیم کر رہا ہے۔ لوئر اور اپر چترال کے لیے مشترکہ طور پر 800 ونٹر کِٹس جبکہ اپر دیر، اپر کوہستان، مانسہرہ اور کرم کے لیے 800 ونٹر کِٹس مختص کی گئی ہیں۔