• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں، عون علی سید

پشاور(لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے ریجنل نائب صدر عون علی سید نے کراچی میں پیش آنے والے دلخراش سانحہ گل پلازہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس المناک واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں اور جن افراد یا اداروں کی غفلت سامنے آئے، انہیں بلاامتیاز قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ محض ایک تجارتی مرکز کی تباہی نہیں بلکہ اس واقعے میں انمول انسانی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، جو کسی صورت ناقابلِ تلافی ہے، جبکہ اربوں روپے کا معاشی نقصان بھی ہوا متاثرہ خاندانوں اور بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن مالی، قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کی جائے گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو درجن کے قریب افراد کی شہادت پر نہ صرف کراچی بلکہ پورے ملک اور بالخصوص خیبرپختونخوا کی بزنس کمیونٹی سوگوار ہے۔
پشاور سے مزید