• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو مسترد کر دیا

کراچی ( نیوز ڈیسک)ایران نے اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کو مسترد کر دیا ہے۔ اس میں حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران سکیورٹیفورسز کے تشدد اور ہزاروں افراد کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی گئی تھی۔ تہران نے الزام لگایا کہ مغربی ممالک مخلص نہیں اور پابندیوں کے ذریعے ایرانی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جنیوا میں ہونے والی ووٹنگ میں فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا سمیت 25 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ چین، بھارت اور پاکستان نے مخالفت کی اور متعدد ممالک نے رائے شماری سے اجتناب کیا۔ قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گرفتاریاں روکے، ماورائے عدالت قتل اور دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرے۔

دنیا بھر سے سے مزید