• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی مشاورتی اجلاس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا

پشاور(صباح نیوز)وزارتِ انسانی حقوق پاکستان، محکمہ قانون و انسانی حقوق حکومتِ خیبر پختونخوا اور فاو¿نڈیشن فار ای جنگ اینڈ اِنکلیوسِو ڈیولپمنٹ (PAIDFAID) کے اشتراک سے صوبائی مشاورتی اجلاس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا گیا کہ اس مشاورتی عمل کا اگلا سیشن آئندہ ماہ صوبائی سطح پر مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منعقد کیا جائے گا تاکہ مشاورت کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جا سکے۔اس صوبائی مشاورتی اجلاس کا بنیادی مقصد پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں بزرگ شہریوں کے لیے اچھی، محفوظ اور باوقار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے قومی پالیسی کی تیاری کے حوالے سے مشاورت کرنا، قابلِ عمل تجاویز زیرِ بحث لانا اور پالیسی کو مو¿ثر بنانا تھا۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عمر رسیدہ افراد معاشرے کا تجربہ کار اور قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی ضروریات اور حقوق کو پالیسی سازی کے مرکز میں رکھا جانا ناگزیر ہے۔اجلاس کے دوران قومی اور عالمی تناظر میں عمر رسیدگی، میڈرڈ انٹرنیشنل پلان آف ایکشن آن ایجنگ (MIPAA)، آبادیاتی تبدیلیوں اور بزرگ شہریوں کو درپیش سماجی، معاشی اور صحت سے متعلق چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
پشاور سے مزید