• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ میں اے این پی کا تاریخی جلسہ عام، میاں افتخار اور حسین شاہ کا اظہار تشکر

پشاور ( آن لائن ) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے فخرِ افغان باچا خان کی 38ویں اور قائدِ جمہوریت خان عبدالولی خان کی 20ویں برسی کے موقع پر چارسدہ میں منعقد ہونے والے عظیم الشان جلسہ عام کی تاریخی کامیابی پر پارٹی کے تمام ذمہ داران، کارکنان اور پشتون عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔ صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ چترال، وزیرستان اور باجوڑ سمیت صوبے بھر کے عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنان، ذیلی تنظیموں کے ارکان اور عوام نے بے مثال خلوص، والہانہ عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ جلسے میں بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے اس اجتماع کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ باچا خان اور ولی خان کا نظریہ آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ، متحرک اور طاقتور ہے۔ انکے مطابق عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتون عوام کی واحد حقیقی، نظریاتی اور جمہوری نمائندہ جماعت ہے۔صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے کہا کہ چارسدہ کے عظیم الشان جلسے نے واضح کر دیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی اصل وارث ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میدان کل بھی ہمارا تھا، آج بھی ہمارا ہے اور آنے والے کل میں بھی ہمارا ہی رہے گا۔
پشاور سے مزید