کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نور الدین کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی دو سالہ کارکردگی بلوچستان کی تاریخ کا روشن باب ہے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 22 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا منصوبہ بلوچستان کے زرعی شعبے کے لیے انقلابی قدم ہے نوجوانوں کے لیے اندرون اور بیرون ملک اسکالر شپ پروگرام ،30 ہزار بے روزگار نوجوانوں کے لیے سمندر پار روزگار اسکیم اور بلاسود قرضہ پروگرام ، کوئٹہ شہر میں گرین اورپنک بس سروس عملی ثبوت ہے۔