کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اور محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کے مفاہمت نامے کے تحت متفقہ اقدامات پر عمل درآمد کے لیے ایک جوائنٹ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ کے سیکرٹری محمد طیب لہڑی ودیگرنے شرکت کی ڈاکٹر نصراللہ بنگلزئی نے متعلقہ فیکلٹی کے حوالے سے ممبران کو تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی سیکرٹری محمد طیب لہڑی نے فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی سرجیکل لیباٹری کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کے کام کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔