کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ایک روزہ دورے پر آج گوادر پہنچیں گے ۔ صوبائی ترجمان کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن گوادر میں بنو قابل پروگرام کے ٹیسٹ میں شرکت اور خطاب کرینگے ، ٹیسٹ میں ہزاروں طلباء و طالبات کی شرکت متوقع ہے ، گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں دس نوجوانوں کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن بنو قابل پروگرام انٹری ٹیسٹ کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں ، ترجمان کے مطابق انٹری ٹیسٹ آج (اتوار کو ) سہ پہر تین بجے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔