• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک میں رہزنوں نے ایک شخص کو زخمی کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں مسلح رہزنوں نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کچلاک کلی سنرزخیلان میں صبح سویرے موٹر سائیکل پر سوار مسلح رہزنوں نے ایک شخص عبدالجلیل سے نقدی اور موبائل چھین لیا۔مزاحمت پر مسلح رہزنوں نے فائرنگ کرکے عبدالجلیل کو زخمی کردیا۔اور فرار ہوگئے۔اس دوران رہزنوں سے اپنا موبائل فون بھی گرگیا۔جس کو لوگوں نے قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے۔زخمی شخص کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا۔نیو کچلاک پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید