کوئٹہ+اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ملکی سیاست کا ایک معتبر نام تھے جنہوں نے پارلیمانی عمل کو مضبوط بنانے اور جمہوری روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔راجہ نادر پرویز کی سیاسی خدمات، معاملہ فہمی اور عوامی مفاد کے لیے کی جانے والی کاوشیں طویل عرصے تک یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔