• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس روڈ کے پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائے‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماؤں سابق ناظم رحیم کاکڑ سردار حسن شاہ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ اور سردار بہلول خان کاکڑ نے حلیم پلازہ پرنس روڈ میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کاہےکہ متاثرہ تاجروں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ پرنس روڈ پر واقع حلیم میں پلازہ میں آتشزدگی سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے اور ہم متاثرہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ پلازے میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کی جائے۔اور متاثرہ دکانداروں اور تاجروں کو فوری پر۔معاوضہ ادا کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید