• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے عاصم کرد گیلو کی ملاقات، عمرہ پر مبارکباد پیش کی

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے بورڈ آف ریونیو میر عاصم کرد گیلو نے جھالاوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران میر عاصم کرد گیلو نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو حجازِ مقدس کے بابرکت سفر اور عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، رازق کرد اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، علاقائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے بھی میر عاصم کرد گیلو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید