کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ایک ویڈیو جس پر واضح طور پر 2021 کی تاریخ اور غیر ملکی زبان درج ہےکو چلڈرن ہسپتال کوئٹہ کے خلاف اپنے مزموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سخت مذمت کی ہے- واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے سے کچھ ناعاقبت اندیش عناصر جن کو ھسپتال کی اچھی کارگردگی ہضم نھیں ہو رہی وہ ہسپتال کے خلاف ایک منظم اور انتھائ غلیظ مھم چلارہے ھیں جسکا نقصان صرف اور صرف عوامی مفاد عامہ کے ادارے اور عوام کا ھوگا- ہسپتال انتظامیہ صوبائ حکومت اور انتظامیہ سے اس گھناونےجرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے ۔