• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان حکومت کی کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میونسپل انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو نہ مارنے کی ہدایت کردی۔

جاری کردہ اعلامیے میں انتظامیہ کو کتوں اور بلیوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹی این وی آر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پناہ کوئٹہ کے تعاون سے کتوں اور بلیوں کو محفوظ انداز میں سنبھالنے کا عمل جاری ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جانوروں کے تحفظ کے لیے عوام حکومتی اقدامات میں تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے تحفظ سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد کو مؤثر اور مستقل بنایا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید