جہانیاں میں چلتی ہوئی مال بردار ٹرین کی آخری بوگی کپلنگ ٹوٹنے سے الگ ہوگئی۔
مین ٹریک پر کھڑی بوگی کو بچوں نے دھکا لگا کر ریلوے اسٹیشن پہنچایا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرین لاہور سے کراچی آ رہی تھی۔ حادثے کے بعد لودھراں خانیوال اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔
حکام نے کہا کہ ملت ایکسپریس کو جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔