چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج قومی ٹیم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی ورلڈ کپ کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلیں گے یا نہیں، فیصلہ حکومت کرے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا۔
علاوہ ازیں رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان کو بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جیسا فیصلہ پاک بھارت معاملے کا ہوا، ویسا ہی بنگلادیش کے ساتھ ہونا چاہیے، بنگلادیش برابر کا ملک ہے، اگر بھارت کو فیور دیا گیا تو بنگلادیش کو بھی ملنا چاہیے۔